دکی،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے جنوبی بائی پاس پر مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علاقے جنوبی بائی پاس کے قریب مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے لوکل کمیٹی کے رکن محمد صدیق زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق ملک صدیق کو بازو پر تین گولیاں لگی ہیں پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے زخمی کوطبی امداد دی جارہی ہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں