گوادر سیلاب زدگان کیلئے راشن اور امدادی اشیا کی دوسری کھیپ بھجوا دی، بی وائے سی کراچی

کراچی (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی وائی سی (کراچی) نے گوادر اور گردونواح کے علاقوں کے لئے 100 راشن اور 55 ترپال پیر کی شام بھجوا دئیے گئے جو منگل کی صبح گوادر پہنچے۔ بی وائی سی (کراچی) کے ترجمان نے مزید کہا کہ پہلی راشن کی ڈونیشن جو 100 گھرانوں کے لئے تھی ہمارے دوستوں نے رات کی تاریکی میں تقسیم کئے جس سے کسی کی دل آزاری بھی نہ ہوئی اور حالات بھی معمول پر رہے اور وہی دوست اتنے دنوں سے گوادر اور گردونواح کے علاقوں میں سروے کررہے ہیں اور رپورٹنگ کررہے ہیں کہ لوگوں کو اس وقت ایمرجنسی طور پر کن کن چیزوں کی ضرورت ہے۔ بی وائی سی (کراچی) کے گوادر میں موجود دوستوں کی رپورٹنگ پر بی وائی سی (کراچی) کے کیبنٹ کے دوستوں نے 100 راشن اور 55 ترپال بھیجنے کا فیصلہ کیا اور مزید مستقبل کے لئے کچھ فیصلے کئے جس کے لئے ڈونیشن کی اشد ضرورت ہے۔ ہم بلوچ قوم سمیت انسان دوستوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا حوصلہ بنیں تاکہ ہم سیلاب زدگان کا حوصلہ بن سکیں۔ مزید معلومات کے لئے بی وائی سی (کراچی) کی آرگنائزر آمنہ سے اس نمبر 0334-3202479 پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں