جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاﺅن، ملوث افراد انسانیت کے دشمن ہیں،سیکرٹری صحت
کوئٹہ(پ ر)سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان کی ہدایت پر محکمہ صحت بلوچستان کے ڈرگ انسپکٹرز کا کوئٹہ، چمن، نوشکی، اوستہ محمد ، پشین اور دیگر اضلاع میں جعلی ، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام بڑے شہروں میں ڈسٹری بیوٹرز ، فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔بلوچستان میں محکمہ صحت کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں فارمیسیوں اور میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کر رہی ہیں۔ڈی ایچ اوز ڈرگ انسپکٹرز کو ادویات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں تعاون فراہم کریں۔محکمہ صحت بلوچستان عوام کو مستند اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ جعلی، غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کے کاروبار کی روک تھام کے لیے ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔محکمہ صحت بلوچستان اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے۔ حکومت محکمہ صحت بلوچستان کے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔جعلی ادویات کے خلاف صوبے بھر میں آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔ جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کو انسانیت کا دشمن قرار دے دیا۔کوئٹہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں فارمیسیوں اور میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کر رہی ہیں۔کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ صوبے میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


