کورونا،غربت کے شکاربلوچستان کے عوام معاشی بدحالی سے دوچار ہیں، کبیر محمد شہی

کوئٹہ: بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ پروگرام بی آر ڈی اور جلیڈ یو ایس اے کے تعاون سے کورونا وائرس کی وباء کے باعث معاشی بحالی کے شکار افراد میں راشن کی تقسیم کی تقریب بی آر ڈی پی کے آفس کلی برات جناح ٹاؤن کوئٹہ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی تھے راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا کہ جہاں کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے وہاں پاکستان اور بلخصوص بلوچستان بھی شدید متاثر ہوا ہے کورونا وائرس کے باعث معاشی بدحالی پاکستان سمیت بلوچستان کے لوگ متاثر ہوئے ہیں لوگوں میں ایک طرف کورونا وائرس کا خوف ہے تو دوسری طرف معاشی بدحالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بی آرڈی پی نے جلیڈ یو ایس اے کے تعاون سے لوگوں کی پریشانی کو کم کرنے میں جو حصہ ڈالا ہے وہ یقیناً قابل تحسین ہے انہوں نے جلیڈ یو ایس اے اور بی آر ڈی کی اس کاوش کو انتہائی سراہتے ہوئے چیئرمین بی آر ڈی پی حاجی عبدالصمد بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آئندہ بھی امید ہے کہ آپ کا ادارہ بی آر ڈی پی اسی طرح اپنے لوگوں کی پریشانی کو کم کرنے میں حصہ ڈالتا رہے گا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی پیکج فراہم کرے کیونکہ یہاں 65 فیصد لوگ پہلے ہی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہا ہے اور کورونا وائرس کے باعث مزید معاشی بدحالی سے دوچار ہیں خصوصاً مزدور طبقہ اور چھوٹے کاروباری لوگ شدید متاثر ہیں جن کو مالی امداد فراہم کرکے انہیں اس معاشی بدحالی سے نکالا جائے اس موقع پر بی آر ڈی پی کے چیئرمین عبدالصمد بلوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے مستحق لوگوں کی زیادہ سے زیادہ امداد کر سکیں اور ہم ملکی اور غیر ملکی انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے والوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں لوگوں کی مدد کریں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے بی آر ڈی پی اپنی تمام صلاحیتیں صرف کررہی ہے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اس مرض سے بچاؤ کی کوشش کررہی ہے اس کے علاوہ اس تقریب سے ڈاکٹراشفاق کاکڑ‘ عبیدلاشاری‘ عبدالستار بلوچ‘ محمود رند نے بھی خطاب کیا آخر میں بی آر ڈی پی کے چیئرمین نے جلیڈ یو ایس اے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اپنی پوری ٹیم جن میں مختیار بلوچ‘ اسد بلوچ‘ اسامہ بلوچ‘ ملک اعظم لانگو‘ نصراللہ رند شامل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی محنت ادارے کے ترقی میں معاون ثابت ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں