چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا معاملہ، شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ کا رابطہ، نوٹیفکیشن واپسی کی یقین دہانی

اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رابطہ کیاہے، مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تقرری پر اعتراضات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔جام خان شورو نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپسی لیا جائے گا۔وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے موقف اپنایا کہ سی سی آئی میں طے ہوچکا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی روٹیشن کی بنیاد پر صوبوں کے ممبر سے ہوگی، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے موقف کو تسلیم کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں