سرگودھا یونیورسٹی سے لاپتا طالبعلم کی عدم بازیابی، لواحقین کا کیچ میں مرکزی شاہراہ پر دھرنا
کیچ (انتخاب نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا سے جبری لاپتہ طالب علم خدا داد کی بازیابی کے لئے ضلع کیچ کرکی میں لواحقین کی جانب سے سی پیک روڈ بند کرکے احتجاج کیا گیا۔ طالبعلم خداداد کو سرگودھا یونیورسٹی سے 8 مارچ کو جبری لاپتا کیا گیا تھا۔ خداداد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی جانب سے ضلع کیچ میں مرکزی شاہراہ پر احتجاج اور دھرنا دیدیا گیا۔ لواحقین نے خدادا کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


