نیشنل پارٹی نے سینیٹ کیلئے جان محمد بلیدی کو اپنا امیدوار نامزد کردیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی نے سینیٹ کیلئے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔ نیشنل پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی صدارت میں کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی اور صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے شرکت کی جبکہ دیگر پنجاب کے صوبائی صدر ملک ایوب اور سندھ کے صوبائی صدر تاج مری نے آن لائن شرکت کی۔ پارلیمانی کمیٹی کی اکثریت نے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کے حق میں رائے دیتے ہوئے سینیٹ کے انتخابات میں انہیں نیشنل پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا۔ نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی سینیٹ میں نیشنل پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں