وزیراعظم کا اہم کابینہ ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف کا خیر مقدم
راولپنڈی (پ ر) وزیراعظم کا اہم کابینہ ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے اہم کابینہ ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ وزیراعظم نے یادگار پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں یقینی بنانے کیلئے تمام درکار وسائل دے گی۔
Load/Hide Comments


