آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1.77روپے سستا، وزارت خزانہ کا اعلامیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 279روپے75پیسے برقرار رہے گی، اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے مقرر کردی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 77پیسے کمی کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، علاوہ ازیں حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 82روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں