سینیٹ امیدواروںکے نام ، پی ٹی آئی کا یاسمین راشد اور صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ

لاہور(انتخاب نیوز)پی ٹی آئی نے 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں میں معمولی ردوبدل کر دی گئی۔ تحریک انصاف نے سینیٹ میں صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے، صنم جاوید کو خواتین کی نشست پر الیکشن کیلئے میدان میں اتارا جائے گا۔ سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گی۔ رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے، جنرل نشستوں پر کورنگ امیدوار کے طور پر عمر سرفراز چیمہ اور کرنل (ر)اعجاز منہاس کو نامزد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں