قومی اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قرار داد کی مخالفت نہیں کی، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کل قومی اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قرارداد پیش کی گئی ہم نے بھی اسے قبول کیا ، یہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ اسد قیصر نے اس قرارداد کی مخالفت کی ہم نے ایسا کبھی نہیں سوچا نہ کریں گے عمران خان اور ہمارا مو¿قف فلسطین کے موقع پر واضح ہے، ہم نے اگر مخالفت کی تھی تو ان قرار دادوں کی کی تھی جو یہ حکومت غیر آئینی طور پر خود کو فائدہ دینے کیلئے لے کر آئی تھی، نہ ہمیں اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی ہمیں ان بلز کی کاپیاں فراہم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں