بھگرمیں بیوی کی وفات کا دکھ، شوہر نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کر لی
بھکر (انتخاب نیوز) بیوی کی وفات کے صدمے میں پریشان حال شوہر نے خود کو آگ لگادی۔ تشویشناک حالت میں فیصل آباد لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھکر کی تحصیل دریا خان کی بستی چنہاوڑ والی میں 28 سالہ غلام فرید نے خود پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگا دی ۔شدید زخمی غلام فرید نے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم کو بتایا کہ ایک ماہ قبل اسکی بیوی کی وفات ہوئی جس کے باعث پریشانی کا شکار تھا، آگ کے باعث تین بچوں کے باپ غلام فرید کا ستر فیصد جسم جل گیا۔ زخمی کو دریاخان ہسپتال سے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتا ل بھکر ریفر کیا گیا۔ تشویشناک حالت میں بھکرسے فیصل آباد لے جاتے غلام فرید زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑگیا۔
Load/Hide Comments


