کراچی سے ٹورنٹو پرواز، پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئی

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی سے ٹورنٹو پرواز پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی ایئر ہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئی۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق15مارچ کو پی آئی اے ائیرہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورنٹو پرواز پی کے 781 پر تھی، ایئر ہوسٹس اپنا پاسپورٹ کراچی ایئرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق ایئر ہوسٹس کے کینیڈا میں رکنے اور سیاسی پناہ کی اطلاعات درست نہیں، بغیر پاسپورٹ سفر پر جرمانہ پی آئی اے پر نہیں ایئر ہوسٹس پر ہوا، وہ ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز پی کے 782 سے واپس آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں