ایرانی تیل و ڈیزل کی بڑھتی قیمت، پشین میں خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد

پشین (انتخاب نیوز) ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمت کی وجہ سے عام آدمی کی رسائی سے دوری پر ڈپٹی کمشنر پشین نے ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے پانچ روز کی مہلت پر ضلعی انتظامیہ نے منی پیٹرول مالکان کو وارننگ دیکر فوری ایرانی پیٹرول پمپ ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کے ذمہ دار پیٹرول پمپ مالکان خود ہوں گے۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ پشین نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں واضح طور پر لکھا ہے پانچ یوم کے اندر اندر ایرانی تیل کے منی پمپ، دکان وغیرہ فوری سامان ہٹا دیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں