امیر بالاج ٹیپو قتل کیس ، احسن شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور
لاہور(صباح نیوز)عدالت نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں ملزم احسن شاہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول نے احسن شاہ کی جسمانی ریمانڈ پرسماعت کی۔ مبینہ ملزم احسن شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 23مارچ تک ملزم احسن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کی رات گئے باقاعدہ گرفتاری ڈال دی تھی۔سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا ۔احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔ احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا بھی الزام ہے ۔
Load/Hide Comments


