شمالی وزیرستان ، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، مشتبہ کمانڈر سمیت 8افراد ہلاک

راولپنڈی(انتخاب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ شمالی وزیر ستان میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 8مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ آپریشن 17اور 18مارچ کی درمیانی شب میں کیا گیا، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشتگرد کمانڈر صحرا عرف جانان بھی شامل ہے، صحرا عرف جانان 16 مارچ کو میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا اور دہشتگرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں