اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اجرائ، شرح سود 22فیصد برقرار
کراچی(انتخاب نیوز)اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی جاری کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق شرح سود کو بائیس فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا۔قبل ازیں جنوری میں بھی اس سطح کو بائیس فیصد ہی رکھا گیا تھا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا رجحان ہے، مہنگائی رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہوگئی، فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ منظر نامہ مہنگائی کی بلند توقعات کی بنا پر خطرات کی زد میں ہے۔ مہنگائی کی بلند توقعت کی بناءپر محتاط طرز ِعمل درکار ہے ستمبر 2025ءتک مہنگائی کو 5-7فیصد کی حدود میں لانے کے لیے شرح سود برقرار رکھنا ضروری ہے۔
Load/Hide Comments


