فواد چوہدری کا جہلم تعمیراتی منصوبوں میں خرد برد کا کیس، عدالت سے نیب کو نوٹس

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کرنے کے کیس کی سماعت کی ، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری اور وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔واضح رہے کہ 26 فروری کو احتساب عدالت نے جہلم میں ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کے کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔11 مارچ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خوردب±رد کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 مارچ تک توسیع کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں