محکمہ صحت خاران میں نئے بھرتی پیرا میڈیکس 8 ماہ بعد بھی تنخواہ سے محروم
خاران (یواین اے) آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن خاران کے صدر نجیب اللہ حسین زئی جنرل سیکرٹری ہدایت جلال نوشیروانی، چیئرمین ہدایت اللہ مینگل، ڈاکٹر عبدالشکور بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے نئے بھرتی پیرا میڈیکس کو 8 ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہ مل سکیں جو کہ مسلسل اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کررہے ہیں لیکن ان کے گھر کے چولہے بجھ چکے ہیں اور اس ماہ رمضان میں وہ مزید مشکلات سے دوچار ہیں ہم سیکرٹری صحت، ڈی جی صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کے عید سے پہلے ان کے معاملہ کو حل کریں تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہو۔
Load/Hide Comments


