پنجگور، گومازن ہائی وے روڈ پر ایک شخص کی لاش برآمد
پنجگور(یو این اے ) پنجگور بی ایریا گومازن ہائی وئے روڈ پر پل کے نیچے ایک شخص کی لاش برآمد، لیویز فورس نے لاش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا، شناخت صغیر ولد عبد الباقی ساکن وشبود پنجگور سے ہوئی جسکی عمر 35/40 سال کے لگ بھگ ہے۔ خاندان کے مطابق اس کی دماغی حالت درست نہیں تھی اور دو دن پہلے گھر سے نکالا تھا اور لاپتہ تھا آج انکی لاش برآمد ہوئی ہے لیویز فورس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


