اسلام آباد یونائیٹڈکے پلیئر عماد وسیم دوران فائنل سیگرٹ نوشی کرنے ہوئے دیکھے گئے

اسلام آباد (انتخاب نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلئر عماد وسیم کو ایک پھر سے شائقین کرکٹ نشانہ بنانے لگے، تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں آل راﺅنڈر عماد وسیم کو بڑی اسکرین پر سیگرٹ پیتے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔واقعہ 17.4 اوورز میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران پیش آیا، کیمرہ مین نے بڑی اسکرین پر عماد وسیم کو دیکھایا تو وہ سیگریٹ کا کش لے رہے تھے۔واضح رہے کہ عماد وسیم کو سلطانز کے خلاف فائنل میچ میں پلئیر آف دی ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں 19 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں