سابق چیئرمین واپڈا کو نوٹس، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی شکایت پر اینٹی کرپشن سرکل لاہور طلب

لاہور (انتخاب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے سابق چیئرمین واپڈا کو طلب کر لیا، تفصیلات کے مطابق جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے لاہور زون نے نوٹس بھجوا دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی شکایت پرانکوائری درج ہے، واپڈا اتھارٹی پرملکی خزانےکو 1454 ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچانےکےالزامات ہیں۔نوٹس کے متن کے مطابق آپ 22 مارچ کوایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ دستاویزات اورشواہدکی روشنی میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں