پولیس حکام چمن میں گشت کے بجائے چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پائیں، انجمن تاجران

چمن (یو این اے) انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع چمن کے جمال ناصر اسرار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف چمن شہر میں گزشتہ پانچ ماہ سے پاک افغان باڈر بندہے جس سے ہزاروں لوگ پانچ ماہ سے بے روزگار ہوکر احتجاجی دھرنا میں بیٹھے ہیں جس کے جائز مطالبات سننے والا کوئی نہیں ، لوگ خودکشی اور فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں، دوسری طرف آئے روز پولیس ایریا میں ڈکیتی کی بڑھتی واردات کے پیش نظر معزز شہریوں کا جینا حرام کر دیا گیا ہے، دکاندار اور شہری غیر محفوظ ہیں رمضان سے اب تک تقریبا چار گاڑیاں ، متعدد موٹر سائیکلیں اور درجنوں قیمتی موبائل چوری ہوئے انتظامیہ نے اپنا کام چھوڑ کر معزز شریف دکانداروں اور ریڑیبان کو اس مقدس ماہ میں بے جا تنگ کررہے دوکانداروں کا سیزن ہے اور میونسپلٹی عملے نے صفائی کے حوالے سے کچھ کام نہیں کیا۔ انہوں نے ڈی ایس پی پولیس چمن سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گشت کے بجائے امن و امان کو برقرار رکھیں ڈاکوﺅں کا قلع قمع کریں اگر دکانداروں اور غریب ریڑھی بان کو تنگ کرنا بند نہ کیا گیا تو سخت احتجاج کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں