کراچی میں جعلی ونگ کمانڈر گرفتار، شہریوں سے کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث

کراچی (انتخاب نیوز) کورنگی زمان ٹاﺅن تفتیشی پولیس کی سعدی ٹاﺅن میں کارروائی، جعلی ونگ کمانڈر گرفتار۔ گرفتار جعلی ونگ کمانڈر شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ذیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا۔ گرفتار ملزم امیر گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تین شادیاں کرنے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزم خواتین سے شادی کے بعد کاروبار کے لیے کروڑوں روپے لے چکا ہے۔ ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے لیے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری۔ گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں