نواز شریف کی زیر صدارت حکومت پنجاب کے اجلاس کا انعقاد چیلنج
لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب حکومت کے انتظامی اجلاس کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ندیم سرور ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نہ تو وزیر ہیں اور نہ وزیراعلیٰ ہیں، نواز شریف کے پاس کوئی انتظامی عہدہ نہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد انتظامی سطح پر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کو انتظامی سطح پر اجلاس کی صدارت کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔
Load/Hide Comments


