پنجگور میں 30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر واٹر سپلائی اسکیم 10 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکی

پنجگور(یو این اے )پنجگور کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے والے30 کروڈ روپے کی لاگت تعمیر ہونے والا واٹر سپلائی اسکیم 10 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکے2014 کو پنجگور کے علاقے چتکان بونستان عیسئی سوردو سریکوارن کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے والی میھو واٹر سپلائی اسکیم 10 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی عدم توجہ ٹھیکیدار کی غفلت عوام کی عدم تعاون کے باعث 30 کروڑ روپے کی میگا واٹر سپلائی اسکیم عوام کو پانی فراہم کرنے کے بجائے زبوں حالی شکار منشیات کا عادی افراد اور چور بچھائے گئے پائپ لائن مشینری اور دیگر ضروری اشیا اٹھا کر لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ 2013 میں بننے والی صوبائی حکومت نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجگور کے علاقے بونستان عیسئی سوردو چتکان کے ایریا میں زیر زمین پانی کھارہ ہونے سےعوام کو صاف پانی فراہم کیلئے میگا واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری دیا تھا جو 2014 میں اس میگا واٹر سپلائی اسکیم میں کام شروع ہوا لیکن 10 سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے آج بھی عوام پینے کے پانی کیلئے دوسرے علاقوں میں جاکر پینے کے پانی کا بندوبست کرتے ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ پنجگور سے دریافت کرنے پر محکمہ کے زمہ دار آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ 2014 میں پانی فراہم کر ے والا میگا پروجیکٹ کے 80 فیصد کام مکمل ہوچکے ہیں بونستان سریکوارن اور چتکان کے چند علاقوں کو اس میگا پروجیکٹ سے پانی مہیا ہورہا ہے جبکہ چتکان کے ایک بور کے تمام مشینری اور دیگر چیزیں چور منشیات فروش اٹھا کر لے جانے سے مشکلات درپیش ہے اور چتکان ایریا میں روڈ تعمیرکے دوران کٹائی کے زد میں آکر مین پائپوں کو نقصان ہوا ہے انکی دوبارہ بحالی کیلئے کوشش کررہے ہیں مگر فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث میگر پروجیکٹ کے کام دشواری کا سامنا ہے جوں ہی فنڈز دستیاب ہو گا میگا پروجیکٹ کو بحال کرکے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائے جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں