توہین عدالت کیس پر سماعت، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی وایس ایچ او کی سزا 7مئی تک معطل
اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی اوکے تحت گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز ،ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ اوکی سزا 7 مئی تک معطل کردی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری آرڈر جاری کیا، عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور اسٹیشن ہاو¿س افسر(ایس ایچ او)کی سزا بھی 7 مئی تک معطل کردی ہے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 مئی کو اپیل مقرر کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔
Load/Hide Comments


