نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، منافع خور اور مضر صحت اشیاءبیچنے پر کارروائی ہو گی،تحصیلدار منگچر

منگچر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر قلات حافظ محمدقاسم کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منگچربرکت بلوچ کی نگرانی میں تحصیلدار محموداحمدکرد نے کو جوہان کراس بازار کا دورہ کرکے مختلف دکانوں میں اشیاءخوردونوش کے قیمتیں اور معیار چیک کیا گرانفروشی ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخنامے کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحصیلدارمنگچر محموداحمد کرد تحصیلدار منگچر محموداحمد کرد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینے میں عوام کو تاجر برادری عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہان کراس بازار خالق آباد منگچر کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے گوشت فروشوں، سبزی فروش ، بیکریوں، پرچون اسٹور ودیگر دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے اشیاءخوردونوش کی قیمتیں معیار اور مقدار کے ساتھ ساتھ صفائی چیک کیے اس موقع پر ریڈر اسسٹنٹ کمشنر محمد رمضان نوشیروانی ودیگر ان کے ہمراہ تھے انہوں نے تاجروں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری نرخنامے کی پابندی کرتے ہوئے نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اس کے علاوہ گرانفروشی ، ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخنامے کی پابندی نہ کرنے والوں کے ساتھ مضر صحت اشیاءاور زائدالمعیاد اشیاءبیجنے والوں تاجروں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں سزا اور جرمانہ دونوں ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں