ڈی آئی خان خودکش حملے کی مذمت، ملک دشمن سرگرمیوں کا خاتمہ لازمی ہے،شہباز شریف
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج ایسی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کیلئے سرگرم ہے اور تب تک یہ جنگ جاری رہے گی، وزیراعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی اورکہا کہ ایسی سرگرمیوں کا ملک سے خاتمہ انتہائی لازمی ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load/Hide Comments


