وفاقی کابینہ نے ایئرپورٹ آﺅٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ایئر پورٹ آﺅٹ سورسنگ اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وزیردفاع اور ہوا بازی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایئر پورٹ منیجمنٹ کی آﺅٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امورکی نگرانی کرے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ارکان میں وزیر نجکاری، وزیر خارجہ، سیکرٹری نجکاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن کمیٹی ارکان میں شامل ہوں گے۔
Load/Hide Comments


