سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔ اپیل کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ کرے گا۔ فوج عدالتوں سے متعلق سماعت میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
Load/Hide Comments


