سیاسی شخصیات کی جام کمال کو وزارت تجارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے صدر عبدالمالک بلوچ اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ہمراہ وزیر تجارت جام کمال کو مبارک دینے ان کے آفس پہنچے۔ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر جعفر خان مندوخیل سمیت کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ سابقہ سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی، ، سابقہ وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز اور ڈاکٹر حسین اسلام نے بھی ملاقات کی۔ سیاسی شخصیات نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بشکریہ ملاقات کی اور انہیں وزیر تجارت کے طور پر ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دی۔ ملاقات نے سیاسی منظر نامے میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بات چیت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں