سعودی وزیر دفاع پاکستان میں 23 مارچ پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سعودی عرب کے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود 23 مارچ پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیردفاع کو پریڈ میں شرکت کی دعوت آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دی تھی اور انہوں نے سعودی وزیردفاع کو دعوت حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران دی۔ ذرائع نے بتایاکہ 23 مارچ پریڈ میں خلیج تعاون کونسل کے سرمایہ کاری اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ آرائع کے مطابق بحرین کی دفاعی افواج کے کمانڈر بھی 23 مارچ پریڈ کی تقریب میں میں شریک ہوں گے۔ خیال رہے کہ 23 مارچ پریڈ کل صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں