پاکستان اور سعودیہ کے درمیان 70 میگاواٹ ہائیڈرو پاور منصوبوں کا معاہدہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 70 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور منصوبوں پر دستخط ہوگئے۔وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے وفد نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی۔سعودی وفد کی قیادت سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے کی، جس کے بعد 48 میگاواٹ کے شونٹر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر دستخط کیے گئے۔ منصوبے پر 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔اس کے علاوہ 22 میگاواٹ کے جاگراں فور ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھی دستخط کیے گئے، جس پر 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ سیکرٹری اقتصادی امور اور چیف ایگزیکٹو افسر ایس ایف ڈی نے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں