پنجگور، سکولوں کی بندش کیخلاف ریلی، تدریسی عمل اور کتابوں کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

پنجگور(نامہ نگار)تعلیمی سال کو شروع ہوئے ایک ماہ مکمل ہونے پر بھی پنجگور کے مختلف علاقوں کے سکول بندہونے پر وم اسٹوڈنٹس کمیٹی کی زیر نگرانی جائین س پروم میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، پروم کے بچوں کی بڑی تعداد سمیت پروم کے رہنما آصف صمد رابطہ کمیٹی پروم کے رکن اور یو سی چیئرمین حاجی عبدالواحد اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق ریلی میں شرکاءنے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "آﺅ ٹیچرز سکول چلیں!، گرلز ایجوکیشن بحال کرو!”کے نعرے درج تھے۔تحصیل پروم کے تمام سکولز میں تدریسی عمل کو یقینی بنانے اور کلسٹر بجٹ اور کتابوں کی کمی پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ریلی کے اختتام میں انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران اور ڈپٹی کمشنر پَنجگ±ور اور ڈائریکٹر اسکولز کو تحصیل پروم کے بند سکولوں کی بندش کے خلاف پوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ بچے بچیوں کے تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں