پی سی بی سیلیکشن کمیٹی تحلیل، نئے انتخاب کیلئے میرٹ پر فیصلے ہونگے، ترجمان

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا کہ پی سی بی نے موجودہ سیلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا اور نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، بیان میں مزید کہا گیا کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، نئی سلیکشن کمیٹی کے میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے، اس سے قبل سابقہ سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض کی سربراہی میں کام کررہی تھی، نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اسائمنٹ 18 اپریل سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ہوم سیریز ہوگی، رواں ماہ 13 مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا تھا، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں