بارکھان سے چوری کی گئی بائیک برآمد کرالی، بلوچستان میں لاقانونیت نہیں چلنے دیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مقامی ٹورسٹ کی بائیک چھیننے کا واقع پیش آیا، اطلاع ملتے ہی فوری ڈپٹی کمشنر اور لیویوز کو احکامات جاری کئے، جنہوں نے 24 گھنٹے کے اندر بائیک برآمد کر کے دیا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ بلوچستان میں لاقانونیت اور بدامنی اب نہیں چلنے دیں گے۔ بلوچ روایات کے مطابق پرامن بلوچستان ترقی کی ضمانت بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں