نو مئی کے 14 مقدمات میں شیری مزاری کی ضمانت منظور کرلی گئی
راولپنڈی (انتخاب نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاو¿ گھیراو¿، توڑ پھوڑ، سرکاری املاک پر حملے کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز اصف نے کیس کی سماعت کی۔ شیریں مزاری کی ضمانت 9 مئی کے 14 مقدمات میں ذاتی مچلکوں پر منظور کی گئی۔ واضح رہے کہ 23 مئی 2023 کو سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔
Load/Hide Comments


