سیاسی مداخلت اور من پسند تعیناتی پر نشتر ہسپتال برن یونٹ کے ڈاکٹرز مستعفی
ملتان(انتخاب نیوز)ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناہید اور ڈاکٹر وسیم نے استعفے وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کو بھیج دیے، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں کا برن یونٹ کے معاملات میں سیاسی مداخلت کا الزام عائد ہوا، استعفے میں شکوہ کیا گیا کہ ریٹائرڈ سینئر رجسٹرار کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔استعفے کے متن کے مطابق سیاسی مداخلت اور من پسند تعیناتی پر تمام فیکلٹی مستعفی ہو رہی ہے، وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کہ استعفے میرے پاس پہنچ گئے ہیں ، سینئر ڈاکٹرز کے استعفے آگے نہیں بھیجے معاملات کو سلجھا رہے ہیں،
Load/Hide Comments


