چمن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کی رقم میں کٹوتی، ڈی سی نے شکایت سیل قائم کردیا

چمن (یو این اے) چمن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ، سٹاف مستحقین سے رقم کی ادائیگی پر 5 سو روپے کاٹ رہے ہیں چمن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مستحق خواتین سے BISP سٹاف رقم کی ادائیگی پر 500 روپے کاٹ رہے ہیں پیسے لینے کا انکشاف متاثرہ خواتین نے خود ویڈیو پر بیان ریکارڈ کی ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے شکایات سیل قائم کر دی ہے جہاں پر لوگ اپنے شکایات درج کرسکتے ہیں لیکن مستحقین کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرنے کے باوجود بھی کوئی شنوائی نہیں ہوتی اور نہ یہ سٹاف باز آتے ہیں چمن کے لاکھوں آبادی پر صرف ایک سینٹر کا قیام خواتین کیلئے ناکافی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرد حضرات کے بجائے خواتین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ خواتین کے آبرو محفوظ رہے اور مذید سینٹروں کے قیام سے مستحقین دھکم پیل کا شکار بھی نہیں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں