خیبرپختونخوا سینیٹ نشستوں پر حتمی فہرست، 26امیدواروں کے نام شامل

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے سینیٹ نشستوں کیلئے حتمی فہرست جاری کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق فہرست میں 26امیدواروں کے نام شامل ہیں، جبکہ انتخاب 11نشستوں پر ہو گا، 7 جنرل نشستوں کے لیے 16، ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں کیلئے 6 جبکہ خواتین کی 2 نشستوں کیلئے 4 امیدوار ہونگے، مراد سعید، اعظم سواتی، طلحہ محمود، عطا الحق اور فیصل جاوید کا نام جنرل نشستوں کیلئے فائنل کرلیا گیا جبکہ، فیض الرحمٰن مرزا آفریدی، آصف رفیق، اظہرمشوانی اور خرم ذیشان بھی مدمقابل ہوں گے، نورالحق قادری، نیازاحمد، دلاور خان، عرفان سلیم، شفق ایازکا نام بھی حتمی فہرست میں شامل ، علاوہ ازیں ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستوں پر انتخابات کیلئے خالد مسعود، دلاورخان، ارشاد حسین، اعظم سواتی، نورالحق قادری اور وقاص اورکزئی کا نام فائنل کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں