قومی ٹیم کی کپتانی، سلیکشن کمیٹی نے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی

لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنائی گئی سیلیکشن کمیٹی کی جانب سے کپتان کے حوالے سے نام بھجوانے کا معاملہ طے پایا گیا، تفصیلات کے مطابق کپتان کے حوالے سے اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی گئی، ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمہ داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرکے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں جس کے بعد چیئرمین پی سی بی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے، سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کپتان کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھیجا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں