میر جہانزیب مینگل پی بی 20 سے بی این پی اور جے یو آئی کے مشترکہ امیدوار نامزد

خضدار (انتخاب نیوز) پی بی 20 وڈھ سے بی این پی نے میر جہانزیب مینگل کو ٹکٹ جاری کردیا ۔ میر جہانزیب مینگل بی این پی اور جےیوآئی کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔ میر جہانزیب مینگل سردار اختر مینگل کے کزن میر ضیاءاللہ مینگل مرحوم کے فرزند ہیں۔ پی بی 20 پر قومی الیکشن میں سرار اخترمینگل نے کامیابی حاصل کرنے کے بعد نشست چھوڑ دی تھی۔ جمعرات کو سردار اخترمینگل کا وڈھ میں جے یو آئی اور بی این پی کے رہنماو¿ں کے اعزاز میں افطار پارٹی میں دونوں جماعتوں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں