پی ٹی ڈی سی ملازمین برطرفی کیس، وفاق کو نوٹس جاری

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی برطرفی کے خلاف کیس میں وفاق کو 22 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔دورانِ سماعت 15 برطرف ملازمین کی جانب سے وکیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔عدالتِ عالیہ نے چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ زلفی بخاری کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور پی ٹی ڈی سی بورڈ کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
ملازمین کے وکیل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ یکم جولائی اور 7 جولائی کے ملازمین کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیے جائیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 22 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں