یکم اپریل کو سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے یوم شہادت حضرت علی ؓ پر مورخہ یکم اپریل کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز پر ہوگا۔اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق یکم اپریل کو تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ سال 2024 میں اپریل وہ مہینہ ہے جب بالخصوص سندھ میں طلبہ اور بہت سے دفتری ملازمین 12 سے 13 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
Load/Hide Comments


