پی ٹی وی بولان سے بلوچی،براہوئی اور پشتو پروگرامز کی بندش، اداکار پریشان

کوئٹہ:پی ٹی وی بولان میں بلوچی،براہوئی،پشتون اورپروگراموں میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کا ایک اجلاس سینئر ڈرامہ نگار اور آرٹسٹ اے ڈی بلوچ کی زیر صدارت ہو اجلاس میں پی ٹی وی بولان کی جانب سے نئے پروگراموں کی بندش اور اس حوالے سے آ ٓرٹسٹوں کی تشویش پر غور کیا گیا ا ور ا ٓئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں اس بات کی سختی سے مذمت کی گئی کہ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر ا سلام آباد کی جانب سے مقامی زبانوں کیلئے پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی ہے جس سے ان زبانوں کی ثقافت کو نقصان پہنچے کے ساتھ ساتھ ان پروگراموں سے وابستہ فن کاروں کی بے روزگاری کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور فن کار اور ٹیکنگ کا رنان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں جس سے فن کار برادری میں بے چینی کا بڑھ جانا ایک قدرتی امر ہے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اس حوالے سے ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کے ملازمین کیلئے فنڈز دستیاب ہیں لیکن جو فن کار پی ٹی وی پروگرام کرتے ہیں اور انہیں خوبصورت بناتے ہیں ان کیلئے پی ٹی وی کے پاس فنڈز کی کمی کا بہانہ ہے اجلاس میں مطالبہ کای گیا کہ پی ٹی وی ہیڈآفس اسلام آباد کے وہ شعبہ موسیقی،ڈرامہ اور تعزیتی پروگرام کیلئے فنڈز کااجراء کرے تاکہ بلوچستان کے فن کار تنگ دستی اور فاقہ کشی سے بچ سکیں بلوچستان کے حالات جہاں ایمر جنسی جیسے ہیں ا ور کورونا کی وجہ سے روزگار کے وسائل محدود ہوگئے ہیں اس قسم کے اقدامات سے مزید بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں