پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ۔ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر۔ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر۔ مٹی کا تیل 2 روپے 27 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 پیسے کمی، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 167 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
Load/Hide Comments


