سی ٹی ڈی کارروائی، بشام حملے میں ملوث 10مشتبہ افراد اور سہولت کار گرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی ٹی ڈی کے مطابق بشام خودکش حملے میں ملوث 10سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جس میں سہولت کار بھی شامل ہیں، سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق حملے میں ملوث نیٹ ورک کاتعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے اور خودکش حملہ آور کاتعلق افغانستان سے ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ بارودسے بھری گاڑی چمن کے راستے ڈی آئی خان درہ زندہ پہنچائی گئی تھی، گاڑی شانگلہ کے قریب پٹرول پمپ پر 10دن کھڑی رہی، گاڑی10دن تک 500روپے فی دن کرائے پر پارک کی گئی تھی، گاڑی کونان کسٹم پیڈگاڑیوں کے سمگلرکےذریعے چکدرہ پہنچایا گیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش حملے کے روز گاڑی کو دھماکے والی جگہ پہنچایا گیا، گاڑی کو چمن سے چکدرہ پہنچانے والا ایک سہولت کار بلوچستان سےگرفتار کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بلال داسو ڈیم حملے میں بھی ملوث اور مطلوب ہے۔


