عید کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے 9اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، رپورٹ کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آٹھ اپریل کو رات گیارہ بجکر اکیس منٹ پر ہوگی، اٹھ اپریل کو چاند کی عمر انیس سے بیس گھنٹے ہوجائے گی، علاوہ ازیں غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ پچاس منٹ سے زائد ہوگا۔جنوبی علاقوں سمیت ملک کے زیادہ تر مقامات پر اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں