شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، خاندانی و سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق ملاقات 30منٹ تک کانفرنس روم میں جاری رہی، اہلیہ مہرین قریشی، بیٹا زین قریشی ، بیٹی گوہر بانو اور ماہم قریشی نے ملاقات کی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی صحت، خاندانی مسائل سمیت سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ بعد ازاں شاہ محمود قریشی کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں